ابنا: ادھر روسی وزارت خارجہ نے بھی مغربی ذرائع ابلاغ کی اس خبر کو بے بنیاد قراردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کی بیوی ماسکو پہنچ گئی ہیں۔روس نے فرانس میں روسی سفیر کی گفتگو کو مغربی میڈيا کی جانب سے توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ہے روس کا کہنا ہے کہ روسی سفیر نے بالکل یہ نہیں کہا کہ بشار اسد نے اقتدار سے الگ ہونے پر رضامندی ظاہر کردی ہے روس کے مطابق مغربی میڈيا شام کے بارے میں بے بنیاد اور غلط خبریں شائع کرکے شام کے خلاف نفسیاتی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں انھیں شکست ہوجائے گی ، واضح رہے کہ روس اور چین نے کل تیسری بار سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف مغربی اور عربی ممالک کی قرارداد کو ویٹو کرکے واضح کردیا ہے کہ وہ شام کے بارے میں مغربی اور بعض عربی ممالک کی معاندانہ پالیسی کے خلاف ہیں۔
.......
/169